Monday, 16 December 2013

وصیت نامہ(عزیزوں کو نصیحت و وصیت)



وصیت نامہ(عزیزوں کو نصیحت و وصیت)
"میں خالق و رازق خدا وند متعال کی تصدیق کرتا ہوں جو اپنی وحدانیت و یکتانیت میں بلا مثل اور ہر قسم کے شرک سے پاک و منزہ ہے۔میں محمد کی ذات گرامی کو ہی خاتم نبوت و رسالت،قرآن و سنت کو دین و شریعت کامصدر،آیمہ طاھرین کو راویان صادقین ورہبر،تمام حدیث و تاریخ کی کتب کے مجموعات کو اسلامی مصادر سمجھتا ہوں۔دوسرے فرقوں کی کتابوں کو مخالفتوں کا مجموعہ سمجھتا ہوں نہ انہیں غلطیوں سے محفوظ اور اپنی کتابوں کو قرآن کا بھائی سمجھتا ہوں۔میرے عقائد و اعمال کا مصدر قرآن و سنت ہے۔میرا دین دین محمد و قرآن ہے۔جو مسلمان جینے اور مسلمان مرنے کا حکم دیتا ہے۔ہم اسی اسلام پر قائم ہیں۔میں تمام کلمہ گو مسلمانوں کو اپنا برادر دینی سمجھتا ہوں۔اور خلفائے راشدین کے دور خلافت کو امت مسلمہ میں نبی کریم ص کے بعد دیگر ہر زمانے کے خلفاء و سلاطین کے دور سے افضل و بہتر سمجھتا ہوں۔"

(کتاب محمد ؐمصطفی صفحہ 735 از علامہ سید علی شرف الدین موسوی شگری بلتستانی)

No comments:

Post a Comment