Monday 16 December 2013

فرقہ بندی



"یہ فرقے اور ان کے بانیان خواہ کتنے ہی عالم و آگاہ کیوں نہ ہوں اس راہ میں انہوں نے کتنی ہی عرق ریزی وخونریزی کیوں نہ کی ہو۔وہ رسول اللہ ص سے بلند و بالا نہیں ہیں۔قرآن نے زندہ رہنے اور مرتے دم تک مسلمان رہنے کا حکم دیا ہے۔جب کہ فرقہ پرستون نے اسلام کو دفنایا ہے۔یہی وجہ ہے کہ آج کوئی بھی مسلمان اپنا تعارف مسلمان کے نام سے کروائے تو لوگ اسے قبول نہیں کرتے،یعنی سچا دعوی کرنے پر انہیں غصہ آتا ہے ،اسی لئے کہتے ہیں اپنے فرقے کا نام بتاؤ۔

لیکن ہم اسلام کے پیرو ہیں اسلام کا مصدر قرآن و سنت دونون ہیں اگر کسی نے اپنے فرقے کا نام محمدیہ رکھا تو یہ قرآن سے انحراف ہے اور اگر کسی نے اپنے فرقے کا نام قرآنیہ رکھا تو یہ محمد سے انحراف ہے۔قرآن کو چھوڑ کر سنت یا سنت کو چھوڑ کر قرآن یا دونوں کو چھوڑ کر شیعہ کہلوانے کا تعارف کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیں۔"

(قرآن کا دفاع ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مصنف علامہ سید علی شرف الدین موسوی بلتستانی)

No comments:

Post a Comment